ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / G20 میٹنگ: انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے پر سیتا رمن کا زور

G20 میٹنگ: انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے پر سیتا رمن کا زور

Sat, 19 Feb 2022 11:49:47    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 اجلاس میں ورچوئل پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے انفراسٹرکچر فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی کے لیے نئے فنانسنگ میکانزم تیار کرنے کی ضرورت ہے۔وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے جی 20 اجلاس کے دوران سیشن میں پائیدار فنانسنگ اور انفراسٹرکچرپر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میں حصہ لیتے ہوئے سیتا رمن نے پائیدار مالیات کو بڑھانے کی کوششوں کی تائید کی، جس میں رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

اس بات چیت کی اطلاع وزارت خزانہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے شیئر کرکے دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں شیئر کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انفراسٹرکچر پر اپنے وژن کو شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے عالمی انفراسٹرکچر فنڈنگ گیپ کو پورا کرنے، جدید فنانسنگ میکانزم کی ترقی اور جامع انفراسٹرکچر میں عوامی شرکت کے بارے میں بات کی اور اسے متحرک کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

قبل ازیں جمعرات کو وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کثیر الجہتی مالیاتی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ فنڈز میں اضافہ کریں، خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو مستقبل میں وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کم آمدنی والے اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں ،اور انہیں چیلنجز سے نمٹنے میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔


Share: